عدالت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دیدی
لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کا نام غیرمشروط طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست پر دوران سماعت وفاقی حکومت کا موقف مسترد کردیا اور نواز شریف کو 4 ہفتوں کےلیے علاج کےلیے بیرون ملک جانے کی غیر مشروط اجازت دے دی۔
عدالتی کارروائی کے تیسرے وقفے کے بعد کارروائی شروع ہوئی تو شہباز شریف اور وفاق کے وکلاء کمرہ عدالت پہنچے۔
عدالتی عملے نے عدالت کا تجویز کردہ ڈرافٹ وفاق اور شہباز شریف کے وکلاء کو دے دیا ،فریقین نے جس کا بغور جائزہ لیا ، شہباز شریف کے وکلاء نے عدالتی ڈرافٹ تسلیم کرلیا جبکہ وفاق نے حکام سے مشاورت کے بعد اس پر اعتراض کیا ۔
عدالت کے تجویز کردہ ڈرافٹ کے متن کے مطابق عدالت نے نئے بیان حلفی میں نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لیے 4 ہفتوں کا وقت دیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment